the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اورنگ آباد : مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں پیپر لیک ہونے کے معاملے میں ایک گروہ کو گرفتار کرنے میں کرائم برانچ نے کامیابی حاصل کرلی ۔ پولس نے اس گروہ کے ۱۴؍ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ واضح ہوکہ آج ہی ایم پی ایس سی کی جانب سے ٹیکس اسسٹنٹ عہدوں کیلئے امتحانات لئے جارہے تھے ۔ اور اسی درمیان کرائم برانچ نے مذکورہ کاروائی کی ۔ لیکن یہ بات ابتک صاف نہیں ہوسکی کہ پیپر لیک ہوا یا نہیں ۔ اگر جانچ میں یہ بات ثابت ہوئی تو آج کا پیپر منسوخ کیا جاسکتا ہے ۔ آج منعقد ہونے والے ٹیکس اسسٹنٹ عہدوں کیلئے امتحان کا پیپر لیک کرنے کی کوشش بعض افراد کی جانب سے کی جارہی تھی ۔ یہ پیپر ایک بند کمرے میں حل کئے جانے کی اطلاع پولس کمشنر کو موصول ہوئی ۔ جس کے بعد ان کے حکم سے کرائم برانچ نے سڈکو این ۴؍ علاقے میں سمردھی نگر میں موجود پورنیما ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں مکان مالک کے علاوہ طلباء و طالبات اور نگرانی کیلئے رکھے گئے دو باؤنسر سمیت دیگر ۳؍ تا ۴؍ اس طرح جملہ ۱۴؍ افراد کو پولس نے حراست میں لیا ۔ ابتدائی کاروائی میں صرف۴؍ افراد پولس کے ہاتھ لگے ۔ لیکن پولس نے اپنے انداز میں پوچھ تاچھ شروع کردی ۔ جس کے بعد انہوں نے



دیگر ۱۰؍ افراد کی اطلاع پولس کی دی ۔ کل رات میں شروع کی گئی یہ کاروائی آج دن میں بھی جاری رہی ۔ پولس نے اس معاملے میں کس طرح کا سامان ضبط کیا ہے اور ملزمین کے ناموں کی اطلاع نہیں مل سکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے میں پولس نے ضلع کلکٹر دفتر کو بھی اطلاع دیدی ہے ۔ ایم پی ایس سی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ٹیکس اسسٹنٹ عہدوں کے امتحانات کیلئے بنائے گئے پیپر کو لیک کرنے کے سلسلے میں مذکورہ گروہ کے جانب سے امیدواروں سے پیسے لینے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے ۔ پولس اس معاملے میں باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ پونا کا ساکن بتایا جاتا ہے ۔ یہ بات جیسے ہی منظر عام پر آئی تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ آج ایم پی ایس سی کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹیکس اسسٹنٹ امتحانات میں صبح ۱؍ بجے سے ۱۱؍ بجے کے درمیان تقریباً ۲؍ہزار ۶۴۲؍ طلباء نے اندراج کروایا تھا ۔ جس میں سے ۲؍ ہزار۳۳۲؍ طلباء نے امتحان دیا ۔ اس طرح کی اطلاع ایگزامینر سدھیر جاگیردار نے دی ۔ اس امتحانات کیلئے جے این ای سی کالج ، مولانا آزاد آرٹس سائنس اور کامرس کالج ، گورنمنٹ انجنیئرنگ کالج ، بلی رام ہائی اسکول ، ایس بی او پبلک اسکول ، وینو تائی چوہان اسکول پر مراکز بنائے گئے تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.